اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزوکلاء کی توڑ پھوڑ سے پی آئی سی میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں وکلاء کے حملے سے 10 کروڑ کا نقصان ہوا۔ دروازوں ، شیشوں سمیت قیمتی مشینیں بھی
تباہ کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پی آئی سی کو دس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، اس کے ساتھ یہ بھی یاد رہے کہ ایمرجنسی میں طبی مشینوں کی بحالی کیلئے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ یاد رہے کہ 35 کروڑ روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی کو تیار کیا گیا تھا ۔