مرید عباس کیس جیل سے کس عدالت میں چلایا جائیگا؟ عدالت نے خط لکھ دیا

10  دسمبر‬‮  2019

کراچی(اے این این ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا ہے جس میں سوال کیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں واضح نہیں ہے کہ مرید عباس قتل کیس سینٹرل جیل کراچی سے کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی

۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کے لیے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن دورانِ سماعت عدالت میں پیش کیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں کیس جیل میں چلانے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا، نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔وضاحت کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی سٹی کورٹ میں پیشی کے وقت ناخوش گوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، لہذا ملزمان کے خلاف کیس جیل میں چلایا جائے۔واضح رہے کہ سالِ رواں 9جولائی کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…