ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

ملک کے سیاسی موسم میں تبدیلی ، عمران خان کب تک وزیراعظم رہیں گے ؟آنے والا وقت کس کا ہو گا ؟ قصہ ختم ! اپوزیشن جماعتوں کو یقین دہانی کرادی گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبڑیال( آن لائن ) وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملک کے سیاسی موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی وزیراعظم عمران خان کے سرپر اقتدار کا ہُما پانچ سال کے لیے بیٹھا ہے یہ اپوزیشن کے رونے دھونے سے اڑنے والا نہیں ، لہذا حکومت کے بدخواہو ں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ملکی ترقی وخوشحالی اوراستحکام کے لیے ملک کے

تما م ادارے ایک پیج پر ہیں حکومتی ٹیم بھی کامیابی سے بغیر کرپشن کے میرٹ پر کام کررہی ہے عمران خان اپنے پختہ عزم اوردلیرانہ فیصلوں سے ملک کو مشکل ترین صورتحال سے نکال کر درست سمت میں لے آئے ہیں آنے والا وقت خوشیوں کا ہے، آنے والا وقت پاکستانی عوام کیلئے خوشحالی لائے گااور ہر پاکستانی خوشحال زندگی بسر کر رہا ہو گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،وائس چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی سیاست سے مائنس ہوچکی ہے (ن) لیگ اورپی پی کو اقتدار سے باہر ایک ایک دن صدیوں کے برابر لگ رہا ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف سازشوں کی بجائے احتساب کے عمل کا سامنا کریں یہ انتقام نہیں احتساب ہورہا ہے اورملک کا ایک آزاد ادارہ اپنے فرائض کو غیر جانبددارانہ انداز میں ادا کررہا ہے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک مشکل صورتحال سے تیزی سے نکل رہا ہے عنقریب پاکستا عمران خان کی قیادت میں قوم کے خوابوں کی تعبیر بنے گا بس تھوڑا صبر کرنا ہے گھبرانا نہیں مہنگائی بھی کم ہوگی نوکریاں بھی ملیں گی گھر بھی دیں گے بھر پور ریلیف ملے گا تعلیم ،صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری حکومت کا اولین ایجنڈا ہے جبکہ ملک عزیز وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنی اصلی منزل کی طرف رواں دواں ہے یعنی نیا پاکستان فلاحی مملکت۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…