اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیربرائے صحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔عہدے سے ہٹانے کا نوٹس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے جاری کیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے وزیر صحت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم عہدے سے ہٹانے کی
وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ عہدے سے ہٹانے پر ردعمل دیتے ہوئے میر نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزارت وفاق کی مشاورت کے بعد دی گئی تھی، اعلیٰ حکام سے اس پر بات کروں گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت ہی کم عرصے میں صوبے بھرکی عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کیں ۔