اسلام آباد (این این آئی)روس کا 9رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق روس کا 9رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی سربراہی اینڈری زیلینیو کررہے ہیں،وفد پرواز کیو آر 632 پر دوحا سے
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا،روسی وفد کا استقبال وزارت خزانہ کے حکام نے کیا۔ذرائع کے مطابق روسی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کرنے کیلئے پاکستان کے دورے پر آیا۔