فلوریڈا(این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا کی نیول بیس پر سعودی فضائیہ کے اہلکار کے حملے پر امریکا نے کہاہے کہ ابھی اس واقعے کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تفتیشی حکام کا کہنا تھاکہ حملے کے وقت سعید کے تینوں دوست عمارت کے باہر موجود تھے جن میں سے ایک
دوست عمارت کے باہر ویڈیو بنا رہا تھا اور باقی دو دوست کار میں بیٹھے فائرنگ کا منظر دیکھ رہے تھے۔حکام کا بتانا کہ سعودی فضائیہ کے اہلکار کے تینوں دوستوں سمیت 10 سعودی طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس کے علاوہ سعید کی سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے کہ کیا اس نے تنہا حملہ کیا یا یہ کسی بڑے گروپ سے وابستہ تھا۔