اسلام آباد (پی پی آئی ) مہنگائی میں 30 سے 40فیصد اضافہ کے باعث حکومت نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافے پر غورشروع کردیاہے ۔ وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین جن کی پنشن بہت کم ہے ان کے لئے کم سے کم پنشن کا فارمولا لایا جارہا ہے ایک تجویز ای او بی آئی
پنشن میں اضافے کی بھی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی انسانی وسائل ذوالفقار بخاری نے گذشتہ ماہ اس پنشن میںاضافے کی نوید سنائی تھی کہا جارہا ہے کہ کم از کم تنخواہ کو کم از کم پنشن کے مساوی کرنے اور ای او بی آئی پنشن دس ہزار روپے روپے کرنے کی سمری تیار کی جارہی ہے۔