بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وفاق اور خیبر پختونخوا کے مابین250 ارب روپے کے پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا معاملہ طے پاگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومتوں کے مابین 250 ارب روپے کے سکوک بانڈز کے ذریعے صوبے کوپن بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجبات کی ادائیگی پر اتفاق ہوا ہے،یہ اہم پیشرفت خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما جہانگیر خان ترین بھی شامل تھے۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کو بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے اس اقدام کو صوبے کی ترقی کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لئے وفاق سے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی وصولی میں ہمیشہ مشکلات درپیش رہی ہیں جس میں سابقہ وفاقی حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکوک بانڈز کے ذریعے خیبر پختونخوا کو پن بجلی منافع کے بقایاجات کی بروقت ادائیگی یقینی اورصوبے کے مالی وسائل میں اضافہ کی بدولت حکومت کو معاشی استحکام اور عوام کی فلاح وبہود کے لئے وسائل بروئے کار لانے میں بھرپور مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں چھوٹے صوبوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ اداروں میں اصلاحات لارہی ہے جس کے خاطر خوا نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی خیبر پختونخوا کو پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت سے صوبے کوبرسوں سے درپیش مسئلے کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ملاقات کے دوران خیبر پختونخوااور باالخصوص پشاور میں بجلی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خزانہ تیمور سلیم نے وفاقی وزیر کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں توانائی کے شعبے کو فروغ دینے اور واپڈا سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کابھی یقین دلایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…