اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر کے معاملات پر اسلام آباد میں قبرستان کی طرح خاموشی چھائی ہوئی ہے، کون کہتا ہے کہ جمعہ کے دن آدھا گھنٹہ احتجاج کرنے سے مودی ڈر جائے گا، جہاد فی سبیل اللہ کی تجویز دیدی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان (این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیروسینیٹر سراج الحق کا کھنا ہے کہا کہ کشمیر ہمیں آج پکار رہا ہے حکمران خاموش بیٹھے ہیں کشمیر کے معاملات پر اسلام آباد میں قبرستان کی طرح خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کشمیر مارچ کے بعد جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا

انھوں نے کھا کہ کون کہتا ہے کہ جمعہ کے دن آدھا گھنٹہ احتجاج کرنے سے مودی ڈر جائے گا پاکستانی حکومت کو کوئی عملی اقدام کرنا چاہیے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو رہائی مل سکے انھوں نے کھا کہ مسلمان کسی شکست کو قبول نہیں کرتا ہم نے اللہ کے پاس جانا ہے ہم وہاں جاکر کیا جواب دیں گے کشمیر کی خاطر باہر نکلنا ہوگا کشمیر کی خاطر جہاد فی سبیل اللہ کرنا پڑے گا اس وقت ملک میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے غم میں مبتلا ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت پابند سلاسل ہے سری نگر میں 124سے دنوں کرفیوں ہے جماعت اسلامی کے دفاتر ہسپتال عوام کی خدمت کے لئے تھے آج ان کو تالے لگا دئیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے حکمرانوں کو دیکھتے ہیں مایوسی ہوتی ہے انھوں نے کھا کہ کشمیر کی بہنوں اور بچوں کے لئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ان کا کھنا ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں اسلام آباد میں جمع ہونگے اور آئندہ اپنے لائحہ عمل کا اعلان کا جائے گا قبل ازیں انھوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کھا کہ حکومت چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پرمکمل طورناکام ہو چکی ہے حکومت کی تمام داخلہاورخارجہ پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔بعدازاں عباسیہ ٹاون کی مسجد میں سینیٹرسراج الحق نے خطبہ دیا اورجمعہ کی نماز کی امامت بھی کروائی،جمعتہ المبار ک کے بعد ملکی سلامتی استحکام اوردنیا بھر کے مظلوممسلمانوں خصوصاً کشمیری مسلمانوں کے لئے دعا کروائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…