ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئین کے ارٹیکل 161 ون کی شق بی پر عمل درآمد،خیبرپختونخواحکومت نے وفاق سے پیٹرول پر فی لیٹر مزیدٹیکس لگاکررقم صوبائی حکومت کو دینے کا مطالبہ کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) صوبائی حکومت نے وفاق سے پیٹرول پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس کامطالبہ کرتے ہو ئے اس کے ضمن میں 95ارب روپے کے بقایا جات وفاق سے طلب کر لئے ہیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 95ارب روپے وفاق سے طلب کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس معاملے کو 11دسمبرکو ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تقریبا 9 سال 18 ویں آئینی ترمیم کو منظور ہو ئے ہو چکے ہیں وفاقی حکومت نے ابھی تک آئین کے ارٹیکل 161 ون کی شق بی پر عمل درآمد شروع نہیں کیا ہے اسلئے خیبر پختونخوا آئین کی اس شق پر عمل درآمد کا فوری مطالبہ کرتی ہے اور فی بیرل پٹرول پر ایک ہزار روپیہ ڈیوٹی عائد کر کے صوبوں کو دی جائے اور گزشتہ 9 سال کے بقایا جات بھی ادا کئے جائیں۔ اس بارے میں خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کے پی سے جو پٹرول کی پروڈکشن ہوئی ہے اس حساب سے ان کو پیسے دئیے جائیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ فی لیٹر پٹرول پر ایک روپیہ صوبائی حکومت کا حق بنتا ہے ان کو فوری طور پر ادائیگی شروع کی جائے۔ تاہم اس بارے میں وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بقایا جات کے ایشو تو اپنی جگہ ہیں وفاقی حکومت اگر خیبر پختونخوا یہ بات مانتی ہے تو اس ایک روپیہ فی لیٹر عوام سے وصول کرنے کی صورت میں پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا کیونکہ وفاقی حکومت کے پاس اتنا زیادہ گنجائش فنڈز کی گنجائش نہیں ہے کہ وہ صوبوں کو رقم اسطرح دے تاہم ماضی کی حکومتوں جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے بھی اس مسئلہ کو حل اسی وجہ سے نہیں کیا تھا تاہم حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کی کونسل نے کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…