بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی کارکنان انتخابات کی تیاری کریں،پرویز الٰہی نے ہدایات جاری کردیں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئررہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ق لیگ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔گزشتہ حکومت کے پیداکردہ بحرانوں کے باوجود اپنے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انشاء  اللہ آنیوالا سال پاکستان میں بہتری لیکر آئیگا۔ اس وقت حکومت کی ساری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی طرف ہے آئندہ سال میں مہنگائی کو کنٹرول کرلیاجائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ق)فیصل آباد رانا محمد عظیم خاں سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ارشد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔رانا محمد عظیم خاں نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پنجاب کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کا ضلعی صدر مقررکیا ہوا ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی مشن ہے کہ ہم پارٹی کیلئے خدمات کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کو2002ء  والی پارٹی بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ق) کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔ جتنے ترقیاتی کام پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دور اقتدار میں ہوئے تھے آج بھی عوام چوہدری برادران کو یاد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائدین کی مشاورت بہت جلد پنجاب بھرمیں تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔ پرانے کارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں انہیں نظ انداز نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…