اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی اور اسلام آباد کے بعد اب پشاور اور لاہور میں بھی قطر کے ویزا سینٹرز قائم کرنے کا اعلان ، ،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرقطر کے قونصل جنرل نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں گزشتہ چار سال کے دوران 40 ہزار پاکستانیوں کے مقابلے میں اب وہاں ڈیڑھ لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں، ہم نے تمام پاکستانیوں
کے لیے قطر پہنچنے پر ویزے کے اجرا کی خدمات کا آغاز کردیا ہے جبکہ قطری بھی پاکستان کے دورے کے موقع پر ایسی ہی سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں، فیفا ورلڈ کپ کی تیاری جاری ہے 6 میں سے2 اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوچکی ،اگلے سال بقیہ 4 فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی، دوہا میں 80 ہوٹلز تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ صرف ورلڈ کپ کے لیے کئی بڑے کروز جہاز بھی قطر پہنچیں گے۔