جیکب آباد(این این آئی) جیکب آباد میں کتے کے کاٹنے کا لرزا خیز واقعہ، کتے نے معصوم بچی پر حملہ کرکے منہ نوچ لیا، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں کتے کے کاٹنے کا لرزا خیز واقعہ ہوا ہے جس میں باولے کتے نے معصوم بچی پر حملہ کرکے اس کامنہ کو نوچ لیا ہے، ٹھل کے قصبہ مزاری لاشاری میں 10 سالہ معصوم بچی رضوانہ خاتون ولد محمد ہاشم ڈول گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک باولے کتے نے
اس پر حملہ کردیا اور کتے نے بچی کو منہ کو نوچ لیا کتے نے معصوم بچی کا پورا منہ نوج لیا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی، بچی کو ٹھل کی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بچی کے والد محمد ہاشم ڈول نے بتایا کہ علاقے میں کتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے آئے روز خوفناک واقعات رونما ہورہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کتوں کے خلاف مہم چلائی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔