ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

بجلی صارفین پر 17 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ، نیپرا کا پاور ڈویژن حکام سے بڑا سوال

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں طرف سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی صارفین پر سترہ ارب بیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کو نیپرا نے اسلام آباد میں رواں مالی سال کہ پہلی سہ ماہی کیلئے سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی پاور پرچیز پرائس کی درخواستوں کی سماعت کی کمپنیوں نے جولائی سے ستمبر تک کی پاور پرچیز پرائس میں اضافے کے باعث صارفین پر 17ارب 20کروڑ روپے صارفین کو منتقل کرنے کی

درخواست کی تھی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے یہ رقم آپریشنز اینڈ مینٹیننس، بجلی ترسیلی اور تقسیمی نقصانات سمیت دیگر اخراجات مین اضافے کی مد میں مانگی گئی تھی نیپرا نے پاور ڈویژن حکام سے پوچھا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹس سے مسلسل بجلی صارفین پر بوجھ پڑ رہا ہے، پاور ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری پاور فنانس زرگام اسحاق خان نے تسلیم کیا کہ بجلی صارفین پر بوجھ پڑا ہے تاہم انہوں نے کہا جو بھی اضافہ مانگا گیا قانون کے مطابق ہے حکومت بجلی سستی کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی کے فروغ سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…