جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

 ن لیگ اور پی پی پی فضل الرحمن کے ساتھ نہیں،جو لوگ روز روز بیماری بیماری کھیل رہے ہیں ان کو جانے دیں ورنہ کیا ہوگا؟،شیخ رشید نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی غلط فہمی دور ہو چکی ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے عمران خان اپنے پانچ سال پورے کرے گا نواز شریف اپنی بیماری کا وقت پورا کریں جو بیمار ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اس کو بھی نہیں کرنی چاہیے کسی اور کے گوشواروں کا معلوم نہیں مگر میں اپنے گوشوارے جمع کروا چکا ہوں ن لیگ اور پی پی پی فضل الرحمن کے ساتھ نہیں ہے.

روز روز بیماری بیماری کھیل رہے ہیں ان کو جانے دیں.ایک شخص بیمار ہے زیادہ سیاست نہ کرے کہیں فلم الٹا نہ ہوجائے.سرکولر ریلوے پر 42 کلومیٹر خالی کرو لیے ہیں 10 کلومیٹر رہ گئے ہیں.سندھ حکومت کو کھڑا ہونا چاہیے.حادثہ نہیں ہونے چاہیے عملہ میری ساری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ  وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں تقریب سے کیا،انھوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی ہے گڈ گورننس نہیں ہے جس پر اب عمران خان کام کررہا ہے  زرداری صاحب کے کیس میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں شیخ رشید نے وقار النسا کالج میں ہاسٹل کی تعمیر کیلئے سات کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری کی تقریب آج بارہ چودہ سال کے بعد اس کالج میں آیا ہوں اور کچھ کیا یا نہیں اپنے شہر کی بیٹی کو تعلیم تو دیاللہ جس سے چاہتا ہے وہ کام لیتا ہے، بہتر سال میں ایک بھی کنٹونمنٹ کا کالج موجود نہیں تھا چودہ سال پہلے پانچ کروڑ کا جو کالج بنایا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہے بیس بیس کنال پر راولپنڈی میں تین کالج بنا رہا ہوں اس کے بعد تعداد پینسٹھ ہو جائے گی، جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی اس وقت لوگ مزاق اڑاتے تھے آج سب آ رہے ہیں آپ کے پڑوس میں میرا آفس تھا یہاں سے سیاست شروع کی دو لاشیں یہاں سے اٹھا کر لے کر گیا مگر کالج پھر بھی یہاں ہی بنایاسیٹلائیٹ ٹاون میں یونیورسٹی بنائی آج سات ہزار وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

رتہ امرال کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ہے راولپنڈی میں جہاں بھی ڈھوک کا لفظ ہے وہاں لڑکیوں کا اسکول یا کالج موجود ہے ہم دو نئی یونیورسٹیاں بنانے جا رہے ہیں دنیا میں سب سے مشکل کام وزارت تعلیم سے اجازت لینا ہے لوگ کام نہیں باتیں کرتے ہیں کل ریلوے کی زمین یونیورسٹی کیلئے وقف کی ہے میں چار پانچ ماہ گارڈن کالج کا پرنسپل بھی رہاگریجویشن بھی وہیں سے کی، صدر بھی خود اور پرنسپل گارڈن کالج بھی خود تھاوقار النساء کالج کو یونیورسٹی بننا چاہیے تھا

راولپنڈی واحد شہر ہو گا جسمیں چار یونیورسٹی ہونگی ہندو خیرات کی زمین چھوڑ کر جاتا تھا ہم قبر کی جگہ بھی نہیں چھوڑتے ماں کی جتنی خدمت کر سکتے ہو کرو آج میں جس جگہ پر ہوں ماں کی وجہ سے ہوں،لال حویلی پر آٹھ دفع جھنڈا لہرا دیا وہیں کتابیں بیچا کرتا تھا۔شکست کوئی چیز نہیں آپ عہد کریں تو سہی آگر پانچ سات سال زندہ رہا تو وقار النساء کو بھی یونیورسٹی بنا دونگامیں وقار النساء کالج میں ایک بلاک بنانے کا اعلان کرتا ہوں راولپنڈی ایک غیرت مندوں کا شہر ہے پچھلے دس سال سے خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پہلے نمبر پر ہے جو ستائیسویں نمبر پر تھاریلوے یونیورسٹی چین کی مدد سے بنائی جا رہی ہے زمین ریلوے کی ہو گی رقم چین کی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…