پاکستان میں سندھی اور پنجابی کیلئے بھی الگ الگ قانون ہے، نوازشریف مریم نواز کی وجہ سے واپس آئیں گے،اعتزاز احسن نے بڑے دعوے کردیئے

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سندھی اور پنجابی کیلئے بھی الگ الگ قانون ہیں، ہمیں یقین ہے نواز شریف علاج کروا کر وطن واپس ضرور آئیں گے،نواز شریف کو مریم نواز کی محبت وطن واپس لے کر آئے گی۔

ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات چل رہے ہیں تاہم میں نے نواز شریف کے فیصلے سے متعلق کوئی پیغامات جاری نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صرف امیر اور غریب کے قانون کا فرق ہی نہیں بلکہ یہاں تو سندھی اور پنجابی لیڈر کے لیے بھی الگ الگ قانون ہے آصف علی زرداری کے مقدمات سندھ کے ہیں اور ان کا ٹرائل اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔اعتراز احسن نے کہا کہ میرے خیال میں وہ اپنا علاج کرانے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے واپس آجائیں گے اور ان کے خاندان میں صرف مریم نواز ہی ان کے ساتھ کھڑی ہیں تاہم نواز شریف کے بیٹے ان کی مشکل میں بھی ساتھ موجود نہیں ہیں۔ نواز شریف کو مریم نواز کی محبت وطن واپس لے کر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت ضمانت دیتے ہوئے صرف اس بات کی تصدیق چاہتی ہے کہ وہ اگلی پیشی پر حاضر ہو گا اس دوران وہ کہیں بھی رہے اس سے عدالت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے تاہم ای سی ایل کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہوتا ہے۔ماہر قانون نے کہا کہ نواز شریف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ آتے رہیں گے لیکن ان کے اصلی یا نقلی ہونے کی بھی تصدیق کی جاتی رہے گی جبکہ عدالت کی جانب سے انہیں طلب بھی کیا جاتا رہے کہ کسی بھی طرح سے واپس آئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…