اسلام آباد(این این آئی) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے نیلم نامی لڑکی کے اغوا کے معاملے پر لڑکی کی والدہ کی درخواست پر ایم پی اے رنجیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔اتوار کو لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو رنجیت سنگھ نامی شخص نے اغوا کیا ہے،پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔پولیس نے مقدمہ سے پہلے نامزد ملزم رنجیت سنگھ اور نیلم نامی لڑکی کی
لوکیشن چیک کی تو دونوں کی لوکیشن اکٹھے آئی۔رنجیت سنگھ اور نیلم نامی لڑکی کی سی ڈی آر میں کالیں اور ایس ایم ایس بھی موجود تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق کوئی بھی شہری درخواست دیتا ہے تو پولیس ایک ضبط کے تحت قانونی کارروائی کرنے کی پابند ہے،پولیس کی نظر میں سب برابر ہیں۔ ترجمان کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش میں جو بھی صورتحال سامنے آئے اس کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے