اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے تین نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کر لیاجس میں نظریہ پاکستان کونسل، پاکستان مسلم الائنس(دیوان)، پاکستان نیشنل پارٹی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 122 سے بڑھ کر 125 ہو گئیں۔ نظریہ پاکستان کونسل، پاکستان مسلم الائنس(دیوان)، پاکستان نیشنل پارٹی کا اندراج ہوگیا،الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تینوں جماعتوں کو درج کیانظریہ پاکستان کونسل کے چئیرمین احمد ذیشان،
پاکستان مسلم الائنس(دیوان) کے چئیرمین بچو دیوان ہیں،پاکستان نیشنل پارٹی کے چئیرمین محمد علی درانی ہیں،125 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں الیکشن کمیشن میں درج 109 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں،سخت شرائط کے باوجود غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد پھر بڑھنے لگیالیکشن ایکٹ میں درج نئے قانونی لوزامات کے باعث الیکشن کمیشن نے 200 سے سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا تھا۔