بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کی بیرون ملک روانگی،سماعت کا تاخیر سے آغاز،حق میں فیصلہ آنے پر لیگی کارکنوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم،قیادت کے حق میں نعرے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا نام غیر مشروط طو رپر ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر بڑی تعداد میں لیگی رہنمااور کارکنان لاہور ہائیکورٹ میں موجود رہے۔

دوران سماعت ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود کارکنان کی جانب سے نواز شریف کی صحتیابی او رفیصلہ حق میں آنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی رہیں۔ عدالت کی جانب سے حق میں فیصلہ آنے پر لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ کارکنوں نے بھرپو رجشن مناتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ بعد ازاں کارکنوں نے سجدہ ریز ہو کر حق میں فیصلہ آنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا نام غیر مشروط طو ر پر ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائردرخواست پر سماعت مقررہ وقت سے 40منٹ تاخیر سے شروع ہوئی اورآغاز ہونے کے بعد عدالت کی طرف سے متعدد مواقعوں پر وقفوں سمیت 5گھنٹے سے کچھ زائد وقت تک جاری رہی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف، احسن اقبال، پرویز رشید، جاوید ہاشمی، پرویز ملک، امیر مقام، رانا ارشد سمیت دیگر رہنما کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ کمرہ عدالت سے باہر کارکنان بھی صبح سے سماعت ختم ہونے تک موجود رہ کر فیصلہ حق میں آنے کے لئے دعائیں کر تے رہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…