منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مجھے مریم نوازکی وجہ سے گرفتار کیاگیا،نوازشریف بھی مریم نواز کی وجہ سے ہی جیل گئے،حمزہ شہباز اور مریم نوازمیں ٹھن گئی، سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے مریم نوازکی وجہ سے گرفتار کیاگیا،نوازشریف بھی مریم نواز کی وجہ سے ہی جیل گئے،حمزہ شہباز اور مریم نوازمیں ٹھن گئی، سنگین الزامات عائد کردیئے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حمزہ شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں مجھے کیوں گرفتار کیا گیا ہے،

اس کے پیچھے باجی ”مریم نواز“ ہی ہیں۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ تایا ”نواز شریف“ بھی باجی مریم نواز کی وجہ سے جیل گئے۔ جبکہ عباس شریف کے بیٹے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے لایا گیا تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ یہ سب کچھ باجی ”مریم نواز“ نے کیا ہے اور مجھے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ قبل ازیں نیب کی حرات میں مریم نواز کی جانب سے موبائل فون استعمال کیا جانے کا انکشاف۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی کے پاس مہنگا موبائل فون اور وائی فائی ڈیوائس موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز چہل قدمی کیدوران موبائل فون استعمال کرتیں تھیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں تھیں تو وہ رات کو اکثر گارڈن میں چہل قدمی کرتیں تھیں لیکن اچانک پھر وہ غائب ہو جاتیں تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جب دیکھا گیا کہ وہ کہاں جاتیں ہیں تو ایک کونے میں ایک جگہ تھیں جہاں پر کیمرہ نہیں ہوتا تھا وہاں پر وہ جا کر موبائل فون استعمال کرتیں تھیں جبکہ ان کے پاس ایک وائی فائی ڈیوائس بھی موجود تھی۔ ا?ئی فون اور ڈیوائس ان سے برا?مد کی گئی، فون کا ڈیٹا ڈی کوڈ نہیں ہو سکا اور اس کا ڈیٹا تک رسائی نہیں مل سکی ہے، یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس سے بات کرتیں تھیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان ان کے پاس ا?تے تھے وہ نواز شریف کے پیغامات ان تک پہنچاتے تھے، یہ پیغامات مختلف پرچیوں پر لکھے ہوتے تھے، بہانہ یہی ہوتا تھا کہ علاج کرنا جبکہ وہ اس بہانے کے تحت مریم نواز کے پاس ا?تے اور نواز شریف کے پرچیوں پر مشتمل پیغامات ان تک پہنچاتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…