جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی صحت پھر تشویشناک، 24 گھنٹوں میں بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ان کی رہائشگاہ پر علاج معلالجہ جاری ہے اورڈاکٹرز پلیٹ لیٹس کے معاملے پر شدید تشویش کا شکار ہیں، ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو نواز شریف کو چوبیس گھنٹوں میں بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کااپنی رہائشگاہ جاتی امراء میں شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں کی زیر نگرانی علاج معالجہ جاری ہے۔سٹرائیڈز کی ڈوز کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 22کے قریب ہیں اور اس صورتحال میں ڈاکٹرز شدید پریشانی کا شکارہیں۔ نواز شریف کے جسم پر بننے والے دھبے اب اپنے حجم میں بڑھنا شروع ہو گئے۔ دوسری جانب نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بھی مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی نواز شریف کے اہل خانہ سے مشاورت جاری ہے اور خاندان کو رائے دی گئی ہے کہ اگر بیرون ملک روانگی میں مزید تاخیر ہوئی تو سابق وزیراعظم کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔سٹیرائیڈز کی اڈوز دینے سے پہلے ہی نواز شریف کی صحت پر گہرے مضمرات سامنے آ گئے ہیں،مزید ہائی ڈوز دی جاتی ہے تو اس سے پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کاوزن گزشتہ دو روز میں مزید کم ہوا ہے جبکہ شوگر اور دیگر بیماریوں کے باعث نواز شریف کی قوت مدافعت انتہائی کم سطح پر آچکی ہے۔موجودہ صورتحال میں نواز شریف کو پاکستان میں رکھنا انتہائی خطرناک ہو گا، اگر چوبیس گھنٹوں سے زائد تاخیر سے انہیں روانہ کیا جاتا ہے تو مزید سٹیرائیڈز دینا بھی خطرناک ہوگا۔ذرائع کے مطابق شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نواز شریف کے پلیٹ لیس کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…