کشمیر کی پہچان ختم کرنے کی ایک اور سازش، بھارت نے سری نگر کا نام تبدیل کر دیا، اب کس نام سے پکارا جائے گا؟ حیرت انگیز انکشاف

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیو نگر رکھ دیا ہے۔ایک بیان میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی پہچان ختم کرنے کی ایک اور سازش کرتے ہوئے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیونگر رکھ دیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کھیلوں کے میدان کے نام بھی تبدیل کررہی ہے، شیرکشمیر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سردار پٹیل

اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی پہچان چھیننے پر تلی ہوئی ہے، بھارت کشمیریوں کی تاریخ مٹانا چاہتا ہے، اقوام متحدہ بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نے تین ماہ سے کشمیریوں کو گھروں میں قید کررکھا ہے، عالمی ضمیر نہ جاگا تو کشمیریوں کی تاریخ تک مٹادی جائے گی۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور کشمیریوں کی پہچان چھیننے کا نوٹس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…