لاہور(این این آئی)پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں پیپکو کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری
کر دیا ہے۔ ملک بھر میں 9نومبر کی شام سے اور 10نومبر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔سربراہان کو کسی بھی جگہ پر بجلی کی بندش کی صورت میں فوری بحالی کیلئے ٹیمیں مقرر کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔