منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان کردیا،فوج کی مداخلت کے بغیر انتخابات سمیت بڑے مطالبات کردیئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019 |

بنوں (این این آ ئی)اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ ریڈ زون کے بجائے سڑکوں پر کرانے کا اعلان کر دیارہبر کمیٹی کے چیئرمین خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے میوہ خیل ہاوس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک اور پوری دنیاں میں آزادی مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں 9 جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کے 11 ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے آزادی مارچ روڈ پر کریں گے اور پی ٹی آئی والوں کی طرح 126 دن کا نہیں ہوگا

موقع کی مناسبت سے ہوگا ہمارے مطالبات وہی ہیں وزیر اعظم مستعفی ہوں، شفاف الیکشن ہو، فوج کی مداخلت نہ ہوں، اسلامی شکوں کا تحفظ ہوں۔ اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کی ذیلی شاخ انصار الاسلام پر پابندی لگانا مسترد کرتے ہیں تمام جماعتوں کی اس طرح کی تنظیمیں ہیں اس پر پابندی عقل سے باہر ہے بہت شور مچایا جا رہا ہے کہ ان کے پاس لمبے لمبے ڈانڈے ہیں لیکن ہم اپنی تحفظ کیلئے ہیں ہمارے سینیٹر حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کرکے شہریت ختم کر دی ہے حالانکہ وہ سینیٹر ہیں بلوچستان کے وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ اُن کے والد محکمہ تعلیم میں آفیسر تھے اور بیٹا پاک آرمی میں سیکنڈ لفٹیننٹ ہیں ہم اُن کی شہریت کی اور شناختی کارڈ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہمارا آزادی مارچ پر امن ہو گا تمام راستے کھولے جائیں ملک میں لائن آرڈر کی سیچویشن ہے ہم پورے ملک کے تاجروں، کارخانہ داروں، ڈاکٹروں، میڈیا، زمینداروں کے جو مطالبات ہیں ان کے شانہ بشابہ ہوں گے جنوبی اضلاع اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے قافلے لنک روڈ بنوں پر کھڑے ہوں گے جس کی میں بذات خوو سربراہی کروں گا راستے میں آنے والی اضلاع بھر پور استقبال کریں گی پشاور اور نوشہرہ سمیت شمالی علاقہ جات کے لوگ ساتھ ملائیں گے چترال اور گرد و نواح کے قافلے شاہراہ قراقرم پر آئیں گے ہمیں خیبر پختونخوا کی قیادت میں

جبکہ سندھ کے قافلوں کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں گے ہمارے مطالبات جائز ہیں ہمیں امید ہے حکومت تسلیم کریں گے اکرم خان درانی نے اپنے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اُنہوں نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آج 27 تاریخ پر کشمیریوں سے اظہارا یکجہتی کیلئے یہاں پر ریلی کریں گے بہت عرصہ ہو گیا کہ وہاں پر لوگ گھروں میں محصور ہیں ملک کے ہر ضلع میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے جلسہ کریں گے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک مشرف خان بھی موجود تھے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…