جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

  محکمہ موسمیات نے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔

سمندری طوفان کیار کے اثرات کے پیش نظر کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ٹراپیکل سائیکلون کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور رہ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے پیر سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق حالیہ صورتحال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن سمندری طوفان کے اثرات 28سے 30اکتوبر کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ مکران کے ساحل پر مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔ٹراپیکل سائیکلون کیار کے اثرات کے سبب سمندر میں بھی طغیانی ہے، جبکہ شہر میں گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔سمندری طوفان کیار کے اثرات کے پیش نظر کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…