ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیماری پرچین کاردعمل بھی سامنے آگیا، اہم پیغام دے دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیماری پرچین کاردعمل بھی سامنے آگیا، اہم پیغام دے دیا، تفصیلات کے مطابق چین کے سفارت خانے کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ چین کے سفارتخانے کے وفد نے سروسز ہسپتال میں پھولوں کا گلدستہ پہنچایا۔ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس حکام نے پھول وصول کیے اور چینی سفارتخانے کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی،صرف خاندان کے انتہائی قریبی افراد ملاقات کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ملاقات پر پابندی عائد کر دی ہے اور صرف خاندان کے انتہائی افراد ملاقات کر سکیں گے۔ سیاسی اور دیگر شخصیات کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے کتاب رکھ دی گئی ہے اور عیاد ت کے لئے آنے والے افراد کتاب پر اپنے تاثر ات درج کر سکیں گے جن سے نواز شریف او ران کے خاندان کو آگاہ کیا جائے گا۔دریں اثناء  جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنت پاکستان کے وفود نے نواز شریف کی عیادت کے لئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔جے یو آئی کے وفد نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مولانا سلیم اللہ قادری اورمولانا لطف الرحمن کی قیادت میں وفد نے سروسز ہسپتال میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا  بھی کرائی گئی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی قیادت میں بھی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج انکی فیملی کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔سیاست میں مخالفت کو دشمنی  تک نہیں لے جانا چاہیے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بھی نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا ؤں کی اپیل کی  ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کے دل میں کیا راز ہے یہ ان کو ہی پتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…