منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا آغاز سے قبل ہی ’’ آدھا تیتر آدھا بٹیر ‘‘جیسا حال ، اہم انکشاف کر دیا گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا آغاز سے قبل ہی ’’ آدھا تیتر آدھا بٹیر ‘‘جیسا حال ہو گیا ہے ، کرپشن کے ٹرائیکا کابلا جواز مارچ بد ترین شکست بن کر ان کے گلے کا طوق بن جائے گا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پیشگی تیاریاں کر لی ہیں او رکسی کو قانون ہاتھ میں

لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ آج جب پوری قوم بھارت کے خلاف یوم سیاہ منا رہی ہو گی ایسے میں نام نہاد لیڈر آخری ہچکیاں لیتی سیاست کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر سڑکوں پر ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان بڑی توقعات کے ساتھ سندھ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں لیکن جو کارکن پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کی کال پر باہر نہیں نکلتا وہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا ایندھن کیوں بنے گا ۔ اس لئے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا آغاز سے قبل ہی حال ’’ آدھا تیتر آدھا بٹیر ‘‘ جیسا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مارچ سے کوئی خوف او رخطرہ نہیں بلکہ مارچ کرنے والوں کی اپنی سیاست کو خطرہ لا حق ہو گیا ہے اوروہ بھی اپنے اعلان پر پچھتا رہے ہیں ۔ بتایا جائے ڈیڑھ سال میں حکومت کا کرپشن کا کون سا کیس سامنے آیا ہے ،ایسے کون سے اقدامات کئے گئے ہیں جس کیلئے اپوزیشن مسل دکھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اس لئے اپوزیشن جماعتیں اقتدار کی خواہش کی حسرت کو دل میں ہی دبا کر رکھیں ۔ آج ستائیس اکتوبر کو پوری قوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائے گی اور انشا اللہ کشمیر کی تحریک اسی طرح زندہ رہے گی اور وہ دن دورنہیں جب بھارت کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…