لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپنی تیاریاں تیز کر دیں، چار واٹر کینن مختلف اضلاع میں پہنچا دی گئی۔بتایاگیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر
ایک واٹر کینن لاہور، ایک ملتان جبکہ دو راولپنڈی پہنچا ئی گئی ہیں۔ واٹر کینن کا عملہ حالات کشیدہ ہونے پر متعلقہ اضلاع کے افسران کی اجازت سے اس کا استعمال کریں گے۔