بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کیلئے دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں میں بھاری رقم تقسیم کر دی، الرٹ جاری، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہیں، دشمن ایجنسیوں نے مولانافضل الرحمن اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے دہشت گردوں میں ایک ملین ڈالرتقسیم کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کوجاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے سیاسی جماعتوں پرحملے کا خدشہ ہے۔  جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے مارچ سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں، آزادی مارچ کے اعلان سے عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کے باعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں تقسیم کئے ہیں، دی گئی رقم مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے تقسیم کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق قیام امن متاثرکرنے کیلئے دہشت گردی کی جاسکتی ہے، سلیپر سیلز مقامی تعاون سے تخریب کاری کرسکتے ہیں۔ مراسلے میں مولانافضل الرحمن اوردیگرقائدین کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھادی ہے، بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن بھی کیاجاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…