منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی بیماری کی سو فیصدصحیح تشخیص نہیں ہو سکی،ڈاکٹرز کیا کر رہے ہیں؟ شہباز شریف نے قوم سے دعا کی اپیل کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی سو فیصدصحیح تشخیص نہیں ہو سکی،ڈاکٹرز پورے اخلاص کیساتھ محنت کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی صحت کیلئے دعا کرے،

پیر کے روز مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہے ان کے لئے بھی دعا کریں۔ لاہورہائیکورٹ میں خواجہ محمد آصف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اس وقت ایک بڑی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔جمعرات کے روز تک مرض کی صحیح وجہ کی سو فیصدتشخیص نہیں ہو سکی۔ یہ طے ہے کہ نواز شریف کوڈینگی نہیں ہوا اور جو وہ دل کے عارضے کے لئے ادویات لیتے ہیں اس کا بھی اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹرز سو فیصد کسی وجہ تک نہیں پہنچ سکاتاہم انہوں نے جونان میتھڈہیں ادویات کے ذریعے علاج شروع کر دیا ہے ۔ قوم سے درخواست ہے کہ وہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کریں۔پیر والے دن لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست سنی جائے گی اور قوم سے درخواست ہے کہ ان کے لئے بھی دعا کریں۔نواز شریف کی زوجہ اس دنیا سے چلی گئی ہیں اور اب ان کی بیٹی مریم ہیں جنہوں نے اپنے بیمار والد کی تیمار داری کرنی ہے ان کے پاس رہنا ہے اوران کے دکھ درد کو سنناہے اور ایک بیٹی کے طو رپر پورا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، اپنے ساتھیوں، وکلاء کا شکرگزارہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…