منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اچانک پھر کم ہو گئے،ایمرجنسی کی صورتحال، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم،مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا سینئر پروفیسرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہو گئے،وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تاہم بات نہ ہو سکی،مرکزی رہنما سردار ایاز صادق کی جوابی کال پر گورنر پنجاب نے نواز شریف کے علاج معالجہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

اوربعد ازاں سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو بھی ٹیلیفون کیا،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور غوروخوض کیا جبکہ اسلام آباد اورکراچی کے پروفیسرز سے بھی رپورٹس شیئر کی گئیں،والدہ بیگم شمیم اختر، بھائی شہباز شریف اوردیگر اہل خانہ نے ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی جبکہ پارٹی رہنما بھی اظہار یکجہتی کیلئے ہسپتال آئے،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی ہسپتال کادورہ میڈیکل بورڈ سے آگاہی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پانچ میگا یونٹس لگانے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھ گئے تاہم شام کے وقت یہ تعداد دوبارہ کم انتہائی نیچے آنے کی وجہ سے ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ میڈیکل بورڈکی جانب سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے لئے مسلسل مشاورت کا عمل جاری ہے اور اس کیلئے متعددٹیسٹ بھی لئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس کو اسلام آباد اور کراچی کے معروف پروفیسرز کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے اور ان سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے دوبار ہسپتال آئے اوراپنے بھائی کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیکل بورڈ سے نواز شریف کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، نواسہ جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی ہسپتال آئے اور عیادت کی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنما ؤں کا وفد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے ہسپتال آیا۔

لیگی کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ہسپتال کا دورہ کر کے میڈیکل بورڈ سے آگاہی حاصل کی۔ بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمودنے میڈیا کوبتایا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا لیکن ہسپتال میں موجودگی کی وجہ سے ان کی بات نہ ہو سکی۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردارایازصادق نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کوجوابی کال کی۔ چوہدری محمد سرور نے نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہر طرح کی طبی سہولیات کی پیشکش کی۔ گورنر پنجاب نے سروسزہسپتال کی انتظامیہ کو بھی ٹیلیفون کر کے نواز شریف کو ہر طرح کا علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…