سمبڑیال(آن لائن)ملک بھر کی طرح سمبڑیال میں بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیا ر، اسلام آباد جانے والے راستوں پر کنیٹنر پہنچادیئے گئے، چیکنگ شروع۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سمبڑیال میں بھی اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے اس علاقہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کا کوئی بھی ونگ نہیں ہے اورنہ ہی فضل الرحمان کے
علماء اکرام موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے عہدیداران اورکارکنان کی گرفتاریاں کسی بھی وقت عمل میں لائی جاسکتی ہیں اس سلسلہ میں دونوں جماعتوں کے عہدیداران اورکارکنان روپوش ہونا شروع ہوگئے ہیں اورسیالکوٹ وزیرآباد روڈ پکی گڑھی کے قریب کنٹینر لگا کر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا اورشناختی کارڈ کے بغیر اسلام آباد کی طرف سفر نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔