لاہور(این این آئی)لاہور،معروف مزار میں مریدین نے قبرکھود کر مدفون پیر صاحب کی میت نکال لی،دوسرے شہر لیجانے کی کوشش،9افراد گرفتار،عوام کی بڑی تعداد دربار کے باہر پہنچ گئی،مریدین نے قبرکھود کر اپنے پیر کی میت نکال لی، سکھر لے جانے کی کوشش میں 9افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سکھر سے آنیوالے
افراد نے کرول گھاٹی میں مدفون بابا لال شاہ کادربارکھود کر میت نکال لی اور سکھر لے جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ پولیس نے مرکزی ملزم جلیل سمیت نوافراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ واقعہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد دربار کے باہر پہنچ گئی۔