بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کس غیر ملکی اہم ترین شخصیت کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان امیگریشن حکام کی جانب سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے )کے ایشیا پروگرام کووآرڈنیٹر اسٹیون بٹلر کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا۔سی پی جے کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکام نے انہیں روکنے کی وجہ یہ بتائی کا ان کا نام ’روکنے والی فہرست‘

میں درج ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’ پاکستانی امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کی تیار کردہ بلیک لسٹ کو بنیاد بناتے ہوئے سی پی جے ایشیا پروگرام کووآرڈنیٹر اسٹیون بٹلر کو ملک میں داخل ہونے سے روکا‘۔بیان میں اسٹیون بٹلر کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سرحدی افسر نے انہیں کہا کہ ان کا صحافتی ویزا درست ہے لیکن اس کے باوجود انہیں اس لیے روکا گیا کہ کیوں کہ ان کا نام ’وزارت داخلہ کی روکنے والی فہرست‘ میں درج ہے۔بیان کے مطابق اسٹیون بٹلر کا پاسپورٹ ایئرپورٹ حکام نے ’ضبط‘ کرلیااور انہیں دوحا جانے والی پرواز میں جانے پر مجبور کیا گیا اور جب وہ دوحا پہنچے تو حکام نے انہیں واشنگٹن کی پرواز میں سوار کروادیا۔ اسٹیون بٹلر نے سی پی جے کو مید بتایا کہ جب وہ پرواز میں تھے تو جہاز کے عملے نے ان سے ان کا پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس لے لیا تھا اور وہ ’ایک طرح کی حراست‘ میں تھے۔مذکورہ صورتحال پر سی پی جے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئیل سائمن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی حکام ک جانب سے اسٹیون بٹلر کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا حیران کن ہونے کے ساتھ ان کے منہ پر طمانچہ ہے جو ملک میں آزادی صحافت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کو اسٹیون بٹلر کو داخلے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے مکمل وضاحت دینی چاہیے بلکہ اپنی غلطی کو بھی درست کرنا چاہیے‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اگر حکومت آزادی صحافت کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو اسے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کروانی چاہیے۔دوسری جانب روڈ میپ فار ہیومن رائٹس ان پاکستان نامی تنظیم کے بیان میں بتایا گیا کہ ’اسٹیون بٹلر عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…