پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ٹی وی نیوز 3.0 ڈیجیٹل دورمیں ٹی وی چینل چلانے کیلئے ایک رہنما کتاب ہے جسے ظفرصدیقی نے تحریرکیا ہے۔

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی وی نیوز 3.0 ڈیجیٹل دورمیں ٹی وی چینل چلانے کیلئے ایک رہنما کتاب ہے جسے ظفرصدیقی نے تحریرکیا ہے۔
پیپربیک/ قیمت 1295 پاکستانی روپے یا 12.99 پاؤنڈز/ بلیو میگپی بکس

کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی میڈیا ہاؤس ’’انڈیپنڈنٹ ٹی وی نیٹ ورک‘‘ کے سابق ایڈیٹر انچیف رچرڈ ٹیٹ کا کہنا ہے کہ کتاب نیوزچینلز کی انتہائی دلچسپ دنیا سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے جسے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا میں 24 گھنٹے خبروں کا آغازکرنے والوں میں سے ایک نے لکھا ۔

سابق ایگزیٹو ایڈیٹرسکائی نیوزکرس برکیٹ کے مطابق ’’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل انقلاب 24 گھنٹے چلنے والے نیوز چینلزکیلئے خطرہ ہے تواس کتاب کا مطالعہ کریں اوراپنے نکتہ نظر پر دوبارہ غور کریں‘‘۔

ڈیجیٹل انقلاب کے دورمیں ٹیلیویژن کی خبروں نے جنگوں سے لیکرشاہی شادیوں اورانسان کے چاند پر پہلا قدم رکھنے تک ہربڑے موقع پراہم کردارادا کیا ہے۔

اپنے آغازکے دور میں ٹی وی چینلز پربڑے کاروباری اورریاستی نشریاتی اداروں کی اجارہ داری تھی جو فیصلہ کرتے تھے کہ کون سی خبرکب اورکہاں نشرہوگی۔ 80 کی دہائی میں تکنیکی ترقی نے ٹیڈ ٹرنر اور روپرٹ مرڈوک جیسے کروڑ پتی کاروباری افراد کو سیٹلائٹ اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھرمیں 24 آورز نیوزچینلز کی جانب مائل کیا۔

آج کل کے ہنگامہ خیزدورمیں انٹرنیٹ اسٹریمنگ سے ٹیلویژن نیوزکی دنیا میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس سے چینل لانچ کرنے کے اخراجات میں بھی ڈرامائی طورپرکمی آئی، حکومت، ملٹی نیشنل کمپنیوں اوربڑے سرمایہ کاروں کی اجارہ داری کے بجائے اب کوئی بھی گلوبل نیوزچینل کا آغاز کرسکتا ہے۔ لیکن جب دنیا میں ہرطرف جعلی خبروں کی بھرمارہوتو کون سی خبرقابل بھروسہ ہوسکتی ہے؟۔

دنیا کے 3 براعظموں میں 4 نیوزچینلزچلانے والے ظفرصدیقی نے اپنی کتاب میں نئے دور کے گہرے اثرات اور اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو درپیش چیلنجز تفصیل سے بیان کیے ہیں۔

نیوز 3.0 ایک میڈیا ہاؤس کے مالک کی ایسی منفرد کتاب ہے جوکاروباری شخصیات، میڈیا اورصحافت کے طلبا، اس انڈسٹری اور ہراس شخص کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگی جو انسانیت پرٹیلویژن کے اثرات سے متعلق غوروفکرکرتا ہے۔ ڈیجیٹل دورمیں نیوزچینل لانچ کرنے کیلئے یہ کتاب مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

کتاب میں نیوزبزنس سے متعلق مختلف پہلو تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں جیسے کہ:
– ٹی وی چینل چلانے کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے موزوں ترین افراد کا انتخاب
– سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئےپرکشش بزنس پلان مرتب کرنا
– بہترین اسٹوریز اور پروگرام کیسے تیارکیے جائیں۔
– مصنف نے جوغلطیاں خود کیں ان سے بچنا ۔۔۔۔ اور
– کسی بھی ٹی وی چینل کی کامیابی کیلئے 3 ضروری صفات

کیرئیرکے دوران اکثروبیشتردنیا بھرکے مختلف ممالک کا سفرکرنے کے باعث مصنف کی ملاقات میڈیا انڈسٹری کی بڑی شخصیات سے رہی، کتاب میں اس حوالے سے مختلف واقعات واسباق کا بھی ذکر ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی بیان کیےجو انتہائی دلچسپ ہیں۔ اس کے علاوہ دیانت داری کے ساتھ خودشناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کے باعث ہونے والے نقصانات اور ان کا ازالہ کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

ظفرصدیقی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے 18 سال KPMG کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد بزنس شوز سے متعلق ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس ’’ٹیلی بِز‘‘ کے آغاز سے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ٹیلی بِز کے بعد انہوں نے 18 ممالک میں سی این بی سی نیٹ ورک کا آغاز کیا۔ پاکستان کے معروف نیوزچینل سماء ٹی وی کا سہرا بھی ظفرصدیقی کے سرہے۔

 



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…