پاکستان کے اہم شہر میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے،ایمرجنسی نافذ

17  اکتوبر‬‮  2019

ٹانک(این این آئی) اشتہاری انعام مروت اور بیٹنی گروپ کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ٹانک میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اشتہاری انعام مروت اور بیٹنی گروپ کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں انعام مروت گروپ کے 3 اشتہاری اور بیٹنی قبیلے کے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 4 افراد نے ہسپتال میں دم توڑا۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوچکی ہے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ تک پہنچ گئی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان فیروز شاہ نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور افسوسناک واقعے میں 13افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ڈی سی ٹانک فہد وزیر نے میڈیا کو واقعے کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انعام مروت اور بیٹنی گروپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق انعام گروپ نے عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا۔ڈی سی ٹانک نے کہا کہ انعام گروپ کو جہاں بیٹنی قبیلے کا شخص نظر آیا، اس پر فائرنگ کی گئی، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،خود بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔ ہسپتال میں زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے مابین بیس سال سے تنازع چلا آرہا ہے، اس واقعے کے بعد تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…