کراچی(این این آئی) جاپان نے پاکستان کو ٹاپ ٹین دوست ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا،بڑی تعداد میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان،جاپان نے پاکستان کو ٹاپ ٹین دوست ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کاتو نوری نے کہا پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے تیار ہے۔جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کاتو نوری نے ایک انٹرویومیں کہاکہ جاپان نے پاکستان کو ٹاپ ٹین دوست ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا،
پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے بھی ہرسطح پر کوشاں ہے۔جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل نے بتایاکہ کراچی میں معاشی ترقی کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں، نوجوانوں کو جاپان میں روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے بھی دونوں ممالک میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل نے پنجابی، سندھی اور پشتو زبان میں گانا گاکر سب کو حیران کردیا اور کہا مجھے بریانی اور پائے بہت پسندہیں، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، مہمانوں کو اچھا کھانا کھلاتے ہیں۔