پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ہماری تحریک سے عمران ہی نہیں اسرائیل بھی پریشان ہے، انڈیا دشمن، چین اور ایران ناراض، مولانافضل الرحمان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہماری جمہوریت آئین کے تابع ہونی چاہئے، حکومت کٹھ پتلی ہے، اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے، عوام کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔پشاور میں کارکنوں سے خطاب میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ہماری تحریک سے عمران ہی نہیں اسرائیل بھی پریشان ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پارلیمانی سیاست سے وابستہ ہیں، عوام کے ووٹ کی عزت کے لئے ہم نہیں کھڑے ہوں گے توکون کھڑا ہوگا؟ آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے، ووٹ پر ڈاکہ ڈالا جائے گا تو کیوں تحریک نہیں چلائیں گے؟انہوں نے کہا کہ 9 مہینوں میں 15 ملین مارچ کئے، کاروباری طبقہ پریشان ہے، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں،عام آدمی گھر کا راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا۔جمیعت علمائے اسلام کے س4ربراہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا یہ حال ہوگیاہے کہ انڈیا دشمن، چین اور ایران ناراض، پڑوس میں بھی تنہا ہیں۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا نوجوان جے یو آئی کے ساتھ ہے،تبدیلی کے دعویداروں نے نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا،وزیر اعظم نے امریکہ ملکی وقار کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ امریکہ میں بیٹھ کر قومی اداروں پر الزامات بھی ہمارے وزیر اعظم نے لگائے.مولانا فضل الرحمن نے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو چیلنج کیا ہے،ہمیں نیب سے ڈرایا جاتا ہے ہم ڈرنے والے نہیں۔اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومت والے قومی اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،تمام سیاسی جماعتیں اس ملک کو آزاد ریاست نہیں سمجھتے،نظریات کی جنگ میں فاصلے کوئی معنی نہیں رکھتے ہر رکاوٹ توڑ کر اسلام آباد جائیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…