ایبٹ آباد(آن لائن) ایبٹ آباد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی قومی خزانے پر ٹوٹ پڑی ڈی جی کا مثالی کارنامہ سامنے آگیا۔ ایک ماہ میں ذاتی استعمال سمیت دو کروڑ سے زائد کی پانچ گاڑیاں خرید لی گئیں، جبکہ پہلے سے ادارے کے پاس تیس گاڑیاں موجود ہیں۔گلیاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے
ایک ماہ میں پانچ گاڑیاں خرید کر قومی خزانے پر یلغار کر دی ہے خریدی گئیں گاڑیوں میں ذاتی استعمال کیلئے پچانویں لاکھ مالیت کی ایک گاڑی بھی شامل ہے جو گاڑیاں خریدی گئیں ان میں ٹویوٹا اٹلس2600000،فورچونر9500000،کولٹو3400000،سوفٹ2200000،ٹویوٹا ویگو4600000، گاڑیاں شامل ہیں ادارے کے پاس پہلے سے تیس گاڑیاں موجود ہیں جو ادارے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تعداد میں زیادہ ہیں ان گاڑیوں میں معمولی خراب گاڑیوں کی مرمت تک نہیں کروائی گئی ہے اور یہ گاڑیاں قابل استعمال ممکن ہیں نئی خریدی گئی گاڑیوں کی اشد ضرورت نہی تھی صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کیلئے یہ گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں خریدی گئی ہیں ان کی اشد ضرورت تھی ان گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہونگے ہمارے پاس پہلے سے موجود تیس گاڑیاں ہماری ضرورت کو پورا نہیں کرتی ہیں وقت اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نء گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔