اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کچھ ماہرین نے بنی گالا کی سکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہاں خاردار تار لگانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وہاں کتے پالے ہوئے ہیں اور وہ کہتے ہیں یہ تو کرفیو لگا دیتے ہیں۔تاہم بنی گالا میں خاردار تاروں اور تیز روشنیوں کی ضرورت تھی۔بنی گالا پر خاردار تاریں
لگانے کا بجٹ 40 سے 50لاکھ کے درمیان بنا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ پیسے پارٹی فنڈ میں سے خرچ کیے جائیں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ شریف خاندان نے تو 70کروڑ روپے کی دیوار بنائی تھی۔لیکن عمران خان نے یہ پیسے خود دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک اچھی تبدیلی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو ملک کے علاوہ اپنے غیر ملکی دورں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔