تحریک انصاف کے معروف رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ، فائرنگ کرنیوالا کون نکلا؟نام سامنے آگیا

17  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (آن لائن)رنچھوڑ لائن کے علاقے میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی ہو گئے ہیں۔ ایم پی اے کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنما سول ہسپتال روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان گھانچی حلقہ پی ایس 109 کراچی سائوتھ 3 سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔نیپئر تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے بتایا کہ رمضان گھانچی نے مجھے فون پر اطلاع دی کہ ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یوسی چیئرمین سلمان سومرو کے بیٹے نے ان پر فائرنگ کی ہے۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ رمضان گھانچی کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان گھانچی پر فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ وزیر اعلیٰ کو صرف وفاق پر تنقید کرنی آتی ہے۔ اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے رمضان گھانچی کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے جس کے بعد واقعے کا مقدمہ 16/2019 نیپئر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ زخمی ایم پی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کی دفعات شامل کرنے کے ساتھ ساتھ چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جس میں سے دو افراد حراست میں ہیں۔پولیس کے مطابق حملے کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں جبکہ کراچی ٹیمبر مارکیٹ کے چئرمین سلمان سومرو اور ان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…