پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں غربت کا خاتمہ ، حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔ ہفتہ کو چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں پاکستان آئے وفد نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ،دوسرے مرحلہ میں مغربی روٹ پر 1270 کلو میٹر کی شاہراہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گلگت سے چترال اور ڈی آئی خان سے ڑوب تک شاہراہیں تعمیر ہوں گی، پشاور تا ڈی آئی خان اور سوات ایکسپریس وے فیز ٹو سمیت کراکرم ہائی وے پر بھی کام ہوگا۔ چینی وفد نے کہاکہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے وزارت مواصلات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،چینی وفد نے پاکستانی حکومت کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔ چینی وزیر نے کہاکہ سی پیک سے دونوں ممالک کی آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، دونوں ملکوں کی قیادت نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیر مواصلات مراد سعید نے چینی انجینئرز کی محنت،عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔مراد سعید نے کہاکہ سی پیک کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے،سی پیک سے ملازمتوں کے مواقع،انفراسٹرکچر اور مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا۔وزیر مواصلات نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بھی چینی وفد کو آگاہ کیا۔وزیر مواصلات نے کشمیر کے معاملہ پر چینی حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔مراد سعید نے کہاکہ معاشی و اقتصادی ترقی سمیت غربت کیخاتمہ کے لیے چین ایک رول ماڈل ہے۔وفد کو سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں زراعت،سیاحت اور غربت کے خاتمہ میں ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…