لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ محبان وطن عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اوران کا گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ آئین پاکستان اور جمہوریت سے پیار کرتے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا خط میاں نواز شریف کو پہنچا تھا اور نواز شریف کا پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچ گیا تھا۔اب کی بار پورا پاکستان اس دھرنے میں آئے گا،صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام اس دھرنے میں شرکت کرے گی۔