عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا فیاض الحسن چوہان پر سنگین الزامات عائد ، تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

9  اکتوبر‬‮  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہجب جہاں ظلم ، نا انصافی حد سے بڑ جائے اس کیخلاف آواز اٹھانا ضرور ی ہوجاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھتیجے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ان کیساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں

وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں ، انہوں نے میری کئی جگہوں پر مدد کی ہے ۔ لیکن آج مجھے یہ بیحد افسوس کیساتھ کہنا پڑا رہا ہے کہ انہوں نے پنڈی کے بدمعاش ، اسمگلرز ، جواریوں ، ٹھگ اور بھنگیوں کو پالا رکھا ہے ۔ کچھ دن قبل میں ان کے ہاتھوں بال بال بچا ہوں ۔ سات افراد پنڈی ہستپال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم کے بھتیجے نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی عدالتوں میں ان کیخلاف کوئی بیان دے یا ان کیخلاف کیس کرے تو یہ آکر اسے مار مار کر قیمہ بنا دیتے ہیں۔صوبائی وزیر نے جو لڑکے رکھے ہوئے ہیں یہ سب ضیاالحق کی پیدوار ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غنڈوں کے پیچھے فیاض الحسن چوہان کے علاوہ کسی بھی وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو ان کو بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمیں نہ گولی کا ڈر ہے ، نہ موت کا اور نہ کبھی حرام کھایا ہے اور نہ کھائیں گے ۔ ان کی پراڈوز میں نہیں بیٹھتا ، نہ ان کے پیسوں کے کپڑے پہنچتا ہوں ۔ وزیراعظم کے بھتیجے نے تحریک انصاف کے لوگوں سے درخواست کی آپ ایسے کسی بھی لیڈرز کو دیکھیں جو عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو ان کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں ، چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا پھر کوئی قریبی ہی کیوں نہ ہوآپ اس کیخلاف آواز اٹھائیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…