اسلام آباد(آن لائن) مولانا فضل الرحمن کے متوقع دھرنے اور لانگ مارچ کا معاملہ، سوشل میڈیا پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے منسوب جعلی نوٹیفیکیشن کا ڈی سی حمزہ شفقات نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق میرے نام سے جاری کردہ نوٹیفکیشن غلط ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ تحقیقات کرے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آبادنے ایف آئی اے سائبر کرائم کو جعلی لیٹر سے متعلق تحقیقات کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔