لاہور(این این آئی)حکومت سے کشیدگی عروج پر، ن لیگ نے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا،سیاسی ماحول گرم،کھلبلی مچ گئی،تفصیلات کے مطابق حکومت اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان سیاسی کشیدگی میں شدت آگئی،(ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ سامنے آگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی
چھوڑ دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے فیصلے کی توثیق کے لئے جمعرات کو پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔پارلیمانی پارٹی سے توثیق کے بعد جمعہ کو کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت سے استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے یہ فیصلہ قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے پر کیا ہے۔لیگی ارکان حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) میں غصہ پایا جاتا ہے۔