پشاور(این این آئی)پشاورہائیکورٹ نے وائس چانسلر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عابد علی کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس ناصر محفوظ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی،واضح رہے کہ وائس چانسلرعابدعلی کی دوشیزہ کیساتھ رقص پرمبنی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے پر گورنر نے وی سی کو برطرف کے انکوائری کا حکم
دیا تھا۔دوران سماعت جسٹس ناصر محفوظ نے استفسار کیاکہ وائس چانسلر کے خلاف اس معاملہ پر دس دنوں میں انکوائری مکمل کیوں نہیں کی گئی مغرب میں اس ویڈیوز کو سوشل میڈیاپر جاری کرنے پر پبلک کی طرف سے برا نہیں سمجھا جاتاوائس چانسلر کو صفائی کا موقع کیوں نہیں دیا گیا درخواست گزارکاموقف تھاکہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے۔