اسلام آباد(نیوزڈیسک)میں اپنی بات پر قائم ہوں،بہت اچھاحکمران ملاہے،مجھے عمران خان کی تصاویر بھیجی جارہی ہیں،جوانی میں تو میں بھی ڈانسرتھاپھرمیری بات کیوں سنتے ہو؟توبہ کرنے والے شخص کو طعنہ دینے والے کے ساتھ اللہ کیا سلوک کرے گا؟مولانا طارق جمیل نے انتباہ کردیا، تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل وزیراعظم عمران خان کی تعریف اور ان کی حمایت کرنے پر بری طرح تنقید کی زد میں آگئے ہیں، مولانا طارق جمیل نے اپنے
ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مجھے گالیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا میں آج بھی اس پر قائم ہوں، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے عمران خان ناکام ہوجائے لیکن انہوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ طرز کی ریاست بنانے کا ارادہ تو ظاہر کیااور میں نے اسی وجہ سے ان کی تعریف کی تھی جس پر مجھے گالیاں دی گئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی بادشاہ لوگ ہیں،گدھے کو گھوڑا اور گھوڑے کو خچر بنادیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے لئے دعاکرنے کی ضرورت ہے، ہمیں بہت اچھا حکمران ملا ہے مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ مجھے عمران خان کی تصاویر بھیجی جارہی ہیں، انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کون آدمی ہے جس نے گناہ نہیں کیا؟ لوگ کہتے ہیں کہ دیکھو یہ کیا کررہاہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ماضی کی تصاویر بھیجنے والوں اور ان پر اعتراض کرنے والوں ک وجواب دیتے ہوئے کہا کہ جوانی میں میں بھی ڈانسرتھا،سنگر بھی تھا،لوگ پھر میری باتیں کیوں سنتے ہیں؟ مجھے بھی نہ سنیں اور مجھے بھی گالیاں دیں، مولانا طارق جمیل نے انتباہ کیا کہ کون ہے جو گناہ نہیں کرتا؟ لیکن جب کوئی شخص توبہ کرلے تو پھر اسے طعنہ دینے والے کے حوالے سے اللہ تعالیٰ قسم اُٹھاتاہے کہ میں تیرے مرنے سے پہلے تجھے اس میں مبتلاکرکے ماروں گا۔ مولانا طارق جمیل نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہمیں دعاکرنی چاہئے کہ عمران خان پاکستان کو مدینے جیسی ریاست بنانے میں کامیاب ہو۔