بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی لہر،9 اہم وزارتوں کے قلمدان تبدیل کرنے کی تیاریاں،کس کس کو ہٹایاجارہا ہے؟خبر رساں ادارے کے انکشافات،بڑے بڑے نام زد میں آگئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں جلد ردوبدل کا امکان ہے، وزارت داخلہ، پیٹرولیم، صنعت وپیداوار سمیت 9 وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں، جبکہ کچھ وزراء کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے، کابینہ میں ردوبدل کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ چین کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں ردوبدل وزراء کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی کل تعداد 48 ہے۔ جس میں 15وزارتوں اور ڈویڑنز کے قلمدان وزیراعظم کے پاس ہیں۔ وفاقی کابینہ میں 24 وفاقی وزراء ، 4 وزراء مملکت، 5 مشیران، 15 معاونین خصوصی ہیں۔وزیراعظم کے کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد 19 ہے۔ جن وزارتوں کو شعبوں کے قلمدان وزیراعظم کے پاس ہیں ان میں ریونیو، ٹیکسٹائل، تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویڑن، نیشنل سیکیورٹی، کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، موسمیاتی تبدیلی، خزانہ، تجارت، صنعت وپیداوار، اوورسیز پاکستانیوں، صحت، وزارت اطلاعات، سیفران، نارکوٹکس کنٹرول کی وزارتوں کا قلمدان بھی وزیراعظم کے پاس ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے معاون خصوصی کوفی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد اعلیٰ سطحی مشاورت کی جائے گی۔ جس کے بعد 9 وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔ مزید برآں واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قبل دورہ امریکا کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر پھر کچھ عرصے کے مؤخر کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور کچھ وزراء کو فارغ کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ دنوں میں ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کابینہ میں ردوبدل میرا استحقاق ہے۔ جو کام کرے گا اس کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا جبکہ جو کام نہیں کرے گا اس کو فارغ کردیا جائے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…