جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معروف بینک قومی ایئر لائن پی آئی اے کے جہازوں میں ”ہیڈ ریسٹ اور تکیے کے کور“فراہم کرے گا،معاہدہ طے پاگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)114 شہروں میں 330 برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ معروف اسلامی بینک اور پاکستان میں ون ٹچ بینکنگ کے بانی بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ساتھ پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز، کراچی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔ معاہدے کی تقریب میں بینک اسلامی کی جانب سے پی آئی اے کے ملکی و بین الاقوامی جہازوں کے اندر برانڈنگ کے لئے تعاون کو یقینی بنایا گیا۔ معاہدہ کے مطابق بینک اسلامی، قومی ایئر لائن کے جہازوں میں ہیڈ ریسٹ اور تکیے کے کور فراہم کرے گا۔ بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی اور

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر سید عامر علی نے پی آئی اے کے ساتھ معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلق باہمی طورپرفائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور اپنے صارفین کو ایک خوشگوار سفری تجربہ فراہم کرنے کیلئے مواقع کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس معاہدے سے دونوں اداروں کو مل کر ترقی کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ یہ وابستگی ایک ایسے منصوبے کا آغاز ہے جس میں دونوں ادارے ترقی حاصل کریں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…